ترک فضائیہ کی سولو ٹیم کا شاندار مظاہرہ

فیئر فورڈ شہر میں   منعقدہ "رائل انٹرنیشنل ایئر  ٹیٹو(Tatto) 2017" مظاہرے  میں ترکی کی نمائندگی   کرنے والا سولو ترک، ہزاروں زائرین  کا  توجہ مرکز رہا۔

ترک فضائیہ کی سولو ٹیم کا شاندار مظاہرہ

ترک فضائیہ  کی کرتبی ٹیم سولو ترک  نے برطانیہ میں  اپنے  شو  پر وسیع پیمانے کی پذیرائی حاصل کی ہے۔

فیئر فورڈ شہر میں   منعقدہ "رائل انٹرنیشنل ایئر  ٹیٹو(Tatto) 2017" مظاہرے  میں ترکی کی نمائندگی   کرنے والا سولو ترک، ہزاروں زائرین  کا  توجہ مرکز رہا۔

ایک سو سے زائد  ملکوں کے نمائندگی کردہ   اس پروگرام میں   تمام تر  توجہ   کو حاصل کرنے والے  سولو ترک کےپائلٹوں  ایرکان گونار اور سردار دوعان  نے   شو کے  بعد  ترک اسٹال پر آنے والے زائرین  کے لیے ایف۔ 16 پوسٹرز پر دستخط کیے۔

یاد رہے کہ سولو ترک نے ترک فضائیہ کے قیام  کی صد سالہ سالگرہ کے موقع پر سن 2011 میں  دنیا   کے بہترین   ہوائی کرتبوں کو پیش کردہ    رائل انٹرنیشنل ایئر  ٹیٹو(Tatto) میں  شاندار شو کا مظاہرہ کرتے ہوئے  اول پوزیشن حاصل کی تھی تو  "اسے شاہ حسین یادگاری شمشیر" ایوارڈ   دیا گیا تھا۔

 



متعللقہ خبریں