چینیوں نے یہ کیا کرڈالا،کلوننگ سے "کتا" بنا ڈالا

چینی صدر مقام بیجنگ  میں  واقع  سینو جین نامی کمپنی نے   pingoنسل کے ایک کتے کی کلوننگ کا کامیاب تجربہ کیا ہے

چینیوں نے یہ کیا کرڈالا،کلوننگ سے "کتا" بنا ڈالا

چینی صدر مقام بیجنگ  میں  واقع  سینو جین نامی کمپنی نے   pingoنسل کے ایک کتے کی کلوننگ کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔

 یہ کلوننگ کے طریقے کار سے پیدا ہونے والا تیسرا کتا  ہے  جو کہ 99٫9 فیصد اپنی نسل کے کتوں سے مشابہت بھی رکھتا ہے ۔

یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ اس کلون شدہ کتے کی عادت و اطوار  اپنے ہم جنسوں سے ملتی ہے  جس کی وجہ سے اسے گھُلنے ملنے میں دیر نہیں لگی ۔

چینی ماہرین کا کہنا ہے کہ  اس تجربے کے تحت ہم نے دس کتے  پیدا کرنے کی کوشش کی البتہ صرف دو کتوں   کو  دنیا میں لانے  میں  کامیاب ہو پائے ہیں ۔

 اُن کا یہ بھی کہنا ہے کہ  یہ کتے دس ماہ کی عمر کو پہنچتے ہی  افزائش نسل کے قابل ہو جائیں گے۔

 اس اہم تجربے کے بعد ماہرین کا کہنا ہے کہ  اس طبی ٹیکنالوجی سے انسانوں کے جینیاتی  امراض  کے علاج  میں استعمال کا بھی امکان پیدا ہوگا ۔

 



متعللقہ خبریں