بھاگو،ٹرمپ آگیا: کینیڈئین امیگریشن ویب سائٹ کریش ہو گئی

امریکہ سے ڈونلڈ ٹرمپ کی جیت کی خبریں سامنے آتے ہی کینیڈا کی امیگریشن ویب سائٹ کریش کر گئی اور اس نے گزشتہ رات سے کام کرنا چھوڑ دیا ہے

606942
بھاگو،ٹرمپ آگیا: کینیڈئین امیگریشن ویب سائٹ کریش ہو گئی

حکومت کینیڈا کی امیگریشن ویب سائٹ کریش   ہو گئی ہے ۔

 تفصیلات کے مطابق، ڈونلڈ ٹرمپ کی جیت کی خبریں سامنے آتے ہی کینیڈا کی امیگریشن ویب سائٹ کریش کر گئی۔

  اطلاع  کے مطابق مقامی وقت کے مطابق گزشتہ شب  اس  ویب سائٹ نے کام کرنا چھوڑ دیا۔

مقامی وقت کے مطابق رات 9 بجے میڈیا پر چلنے والی خبروں میں ریاست مشی گن‘ اوہائیو‘ ورجینیا اور فلوریڈا میں ڈونلڈ ٹرمپ کی جیت کی پیشگوئی کی گئی تھی جس کے بعد کینیڈا کی امیگریشن ویب سائٹ پر گوگل سرچ ٹریفکنگ میں اضافہ ہونا شروع ہو گیا۔

 خیال رہے کہ ری پبلکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ تارکین وطن کی امیگریشن کے سخت مخالف ہیں۔



متعللقہ خبریں