لاعلاج مریض ڈاکٹر کی مدد سے مر سکیں گے: کینیڈاسپریم کورٹ

کینیڈا کی سپریم کورٹ نے فیصلہ سنایا ہے کہ ڈاکٹرشدید نوعیت اور لا علاج امراض میں مبتلا مریضوں کی مرنے میں مدد کر سکتے ہیں

لاعلاج مریض ڈاکٹر کی مدد سے مر سکیں گے: کینیڈاسپریم کورٹ

کینیڈا کی سپریم کورٹ نے فیصلہ سنایا ہے کہ ڈاکٹرشدید نوعیت اور لا علاج امراض میں مبتلا مریضوں کی مرنے میں مدد کر سکتے ہیں۔
یہ مقدمہ شہری حقوق کے ایک گروپ نے دو خواتین کی جانب سے دائر کیا تھا۔
حکومت کو ایک سال کا وقت دیا گیا ہے تاکہ وہ اس طرح کی مدد سے کی جانے والی خودکشی کے لیے دوبارہ قانون سازی کرے ۔
واضح رہے کہ ڈاکٹروں کے تعاون سے کی جانے والی خود کشی کئی یورپی ممالک اور امریکہ کی بعض ریاستوں میں قانونی ہے۔
عدالت فیصلے کے مطابق ڈاکٹرز کی جانب سے خودکشی کے لیے تعاون صرف انہی مریضوں کے لیے ہوگا جو بالغ ہوں گے اور ان کی لاعلاج بیماری کے باعث ان کی ناقابلِ برداشت تکلیف ختم کرنا نا گزیر ہوگا۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں