پاکستان سے معاونت کی جائے گی : کرسٹِن لاگاردے

عمران خان نے دبئی میں گزشتہ  روز عالمی حکومت کانفرنس کے موقع پر بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کی سربراہ  کرسٹین لاگاردےملاقات کے بعد کہا کہ ان کے اور لاگاردے کے درمیان اصلاحات کے حوالے سے خیالات میں ہم آہنگی پائی گئی ہے

پاکستان  سے معاونت کی جائے گی : کرسٹِن لاگاردے

پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے دبئی میں گزشتہ  روز عالمی حکومت کانفرنس کے موقع پر بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کی سربراہ  کرسٹین لاگاردے سے ملاقات کی ہے۔

وزیراعظم نے ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ ان کے اور لاگاردے کے درمیان اصلاحات کے حوالے سے خیالات میں ہم آہنگی پائی گئی ہے ۔

ان اصلاحات کے نتیجے میں ملک پائیدار ترقی کی ڈگر پر چل پڑے گا اور ان کے ذریعے معاشرے کے پسے ہوئے طبقات کا تحفظ کیا جائے گا۔

آئی ایم ایف کی جانب سے جاری کردہ ایک پریس ریلیز کے مطابق، لاگاردے کی وزیراعظم سے ملاقات اچھی اور تعمیری رہی ہے۔

اس ملاقات میں پاکستان کے لیے آئی ایم ایف کے پروگرام کے شرائط وضوابط پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔

بیان میں لاگاردے کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ  ہم نے آئی ایم ایف کے معاون پروگرام پر جاری بات چیت کے تناظر میں حالیہ اقتصادی پیش رفتوں اور پاکستان کے لیے امکانات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا ہے جبکہ میں نے اس مؤقف کا اعادہ کیا ہے کہ آئی ایم ایف پاکستان کی معاونت کو تیار ہے۔

آئی ایم ایف کی سربراہ کے بقول، انھوں نے تبادلہ خیال کے دوران  اس بات پر روشنی ڈالی ہے کہ پاکستان فیصلہ کن پالیسیوں اور اقتصادی اصلاحات کے ایک مضبوط پیکج کے ذریعے اپنی معیشت کو مضبوط بنیادوں پر بحال کرسکتا ہے۔

دریں اثناء ،پاکستان کی وزارت ِخزانہ نے ٹویٹر پر جاری کردہ ایک بیان میں کہا ہے کہ پاکستانی حکام اور آئی ایم ایف کے عملہ کے درمیان پروگرام پر سمجھوتے کو حتمی شکل دینے کے لیے بات چیت کا سلسلہ جاری رہے گا۔

 



متعللقہ خبریں