روس کے لئے ترکی کے ٹماٹر کا کوٹہ 50 ہزار سے بڑھا کر ایک لاکھ ٹن کر دیا گیا

میں نے اپنے روسی ہم منصب کے ساتھ ملاقات کی اور اس ملاقات کا سب سے بڑا فائدہ یہ ہوا ہے کہ ہم نے روس کے لئے ترکی کے ٹماٹر کا کوٹہ 5 ہزار ٹن سے بڑھا کر ایک لاکھ ٹن کر دیا ہے: وزیر زراعت و جنگلات بکر پیک دیمیرلی

1129263
روس کے لئے ترکی کے ٹماٹر کا کوٹہ 50 ہزار سے بڑھا کر ایک لاکھ ٹن کر دیا گیا

ترکی کے وزیر زراعت و جنگلات بکر پیک دیمیرلی نے کہا ہے کہ روس کے لئے ترکی کے ٹماٹر کے کوٹے کو 50 ہزار سے بڑھا کر ایک لاکھ ٹن کر دیا گیا ہے۔

پیک دیمیرلی نے جرمنی کے دارلحکومت برلن میں 11 ویں عالمی یومِ خوراک و زراعت فورم کے دائرہ کار میں منعقدہ وزرائے تجارت کانفرنس میں شرکت کی اور اس کے بعد برلن میں ترکی کے سفارت خانے میں اخباری نمائندوں کے لئے بیانات جاری کئے۔

پیک دیمیرلی نے کہا کہ میں نے اپنے روسی ہم منصب کے ساتھ ملاقات کی اور اس ملاقات کا سب سے بڑا فائدہ یہ ہوا ہے کہ ہم نے روس کے لئے ترکی کے ٹماٹر کا کوٹہ 5 ہزار ٹن سے بڑھا کر ایک لاکھ ٹن کر دیا ہے۔



متعللقہ خبریں