لاطینی امریکہ اور کیریبِئن میں کاروبار کے وسیع مواقع موجود ہیں، ترک نائب صدر

اوکتائے نے ونیزویلا   کے صدر نکولا مادورو کی تقریبِ حلف برداری   میں شرکت کی غرض سے اس ملک کے دورے کے اختتام پر صحافیوں کو اپنی مصروفیات کے بارے میں بریفنگ دی

لاطینی امریکہ اور کیریبِئن میں  کاروبار کے وسیع مواقع موجود ہیں، ترک نائب صدر

نائب صدر فواد اوکتائے  نے ترک کاروباری شخصیات کو لاطینی امریکہ اور کیریبیئن ممالک میں سرمایہ کاری کی اپیل کی ہے۔

اوکتائے نے ونیزویلا   کے صدر نکولا مادورو کی تقریبِ حلف برداری   میں شرکت کی غرض سے اس ملک کے دورے کے اختتام پر صحافیوں کو اپنی مصروفیات کے بارے میں بریفنگ دی۔

اوکتائے نے بتایا کہ  مذاکرات کے دائرہ کار میں صدرِ  ونیزویلا کے نائب ِ اول دیلسی روڈری گویز، وزراء خزانہ، خارجہ و  سیاحت سے جامع مذاکرات کرنے کا  موقع ملا ہے۔

ونیزویلا میں ترکی کے اعتبار سے تعاون قائم کیے جا سکنے والے انتہائی اہم شعبے موجود ہونے پر توجہ مبذول کراتے ہوئے نائب صدر نے  کہا کہ"میں  بزنس حلقوں سے صدا بند ہوتے ہوئے کہتا ہوں کہ اولین طور پر معدنیات  سمیت زراعت، غلہ بانی، سیاحت، خوراک اور توانائی سمیت مختلف شعبہ جات میں  یہاں پر باہمی تعاون کو فروغ دینے کے مواقع موجود ہیں۔ "

حلف برادری تقریب کے دائرہ عمل میں قارا قاس  موجود عالمی سربراہان  سے بھی ملاقاتوں کو موقع ملنے کی وضاحت کرتے ہوئے جناب اوکتائے  نے بتایا کہ انہوں نے کیوبا  کے صدر میگویل  دیاز کانیل سے بھی ملاقات کی ہے جس دوران انہوں نے صدر ایردوان کا ترکی کا دورہ کرنے کا دعوت نامہ بھی پیش کیا ہے۔

لاطینی امریکہ اور کیریبیئن ممالک میں کام کاج کے اہم مواقع  پائے جانے پر زور دینے والے نائب صدر نے  بتایا کہ کانیل  نے قلیل مدت کے اندر صدر ترکی کے شیڈول کے مطابق  ہمارے ملک کا دورہ  کرنے  کی خواہش ظاہر کی ہے۔



متعللقہ خبریں