امریکہ تہران کی پیٹرول، پیٹرول کی مصنوعات اور گیس کی برآمدات کو روک نہیں سکے گا: روحانی

امریکہ نے سال 2003 میں افغانستان اور عراق کا نجات دہندہ ہونے کا دعوی کیا تھا۔ اگر امریکہ عراق کا نجات دہندہ ہے تو آپ کیوں علاقے کا کھلے بندوں سرکاری دورہ نہیں کر رہے: حسن روحانی

امریکہ تہران کی پیٹرول، پیٹرول کی مصنوعات اور گیس کی برآمدات کو روک نہیں سکے گا: روحانی

 ایران کے صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ امریکہ تہران کی پیٹرول، قدرتی گیس  اور پیٹرول کی مصنوعات  کی برآمدات کے راستے میں رکاوٹ نہیں بن سکے گا۔

روحانی نے دارالحکومت تہران  میں کابینہ کے اجلاس کے بعد جاری کردہ بیان میں ملک کی اقتصادی صورتحال اور علاقائی پیش رفتوں کا جائزہ لیا۔

انہوں نے کہا کہ حالیہ 9 مہینوں میں ہم نے پیٹرول کی خارجہ تجارت سے حاصل ہونے والے زرِ مبادلہ میں 750 ملین ڈالر کا اضافہ کیا ہے  اور امریکہ کے دباو کے باوجود ایرانی اقتصادیات مثبت اور امید افزا ہے۔

عہدہ صدارت سنبھالنے پر ملک کے 20 ملین 6 لاکھ صاحبِ روزگار افراد کی تعداد کے بڑھ کر 24 ملین تک پہنچنے کا ذکر کرتے ہوئے روحانی نے کہا کہ ہم نے 3 ملین 3 لاکھ 9 ہزار افراد کو روزگار فراہم کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بیروزگاری کا مسئلہ جاری ہے لیکن 15 صوبوں میں ہم نے روزگار کی شرح میں اضافہ کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے۔

صدر حسن روحانی نے کہا کہ امریکہ ایران کی پیٹرول کی برآمدات کو روکنے میں کامیاب نہیں ہو سکے گا اور تہران اپنے سفر کو جاری رکھے گا۔ ہماری پیٹرول کی برآمد ہماری توقعات کے مطابق جاری ہے۔ صرف چند چھوٹے مسائل کا سامنا ہے جنہیں آسانی سے حل کیا جا سکتا ہے۔

گذشتہ ہفتے امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے، عراق کے صوبہ عنبر  میں عین الاسد فوجی بیس ،کے ہنگامی دورے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے روحانی نے کہا کہ امریکہ نے سال 2003 میں افغانستان اور عراق کا نجات دہندہ ہونے کا دعوی کیا تھا۔ اگر امریکہ عراق کا نجات دہندہ ہے تو آپ کیوں علاقے کا کھلے بندوں سرکاری دورہ نہیں کر رہے۔ ذرا دیکھیں کہ شاہرائے بغداد اور شاہرائے بصرہ پر آپ کا کیسے استقبال کیا جاتا ہے۔ آپ، رات کے اندھیرے میں  خفیہ طریقے سے ایک چھوٹی سی فوجی بیس پر آ کر تصویر اتروا  کر اور ایک مختصر بات چیت کے بعد ایک دو گھنٹوں میں عراق سے نکل گئے ہیں ان  سب چیزوں کا مطلب یہ ہے کہ عراقی عوام آپ سے خوش نہیں ہے اور آپ میں بھی عوام کے سامنے آنے کا حوصلہ نہیں ہے۔



متعللقہ خبریں