مرکزی بینک جلد ہی نئے نوٹ جاری کرے گا:حکومت سوڈان

اقتصادی و مالی مشکلات  سے دوچار ملک سوڈان   کے مرکزی بینک نے  100 ،200 اور 500  کے  نئے بینک نوٹ جلد ہی بازار  میں لانے کا اعلان کیا ہے

مرکزی بینک جلد ہی نئے نوٹ جاری کرے گا:حکومت سوڈان

  اقتصادی   و مالی مشکلات  سے دوچار ملک سوڈان   کے مرکزی بینک نے  100 ،200 اور 500  کے  نئے بینک نوٹ جلد ہی بازار  میں لانے کا اعلان کیا ہے ۔

 مرکزی بینک کے گورنر  محمد زبیر نے  خرطوم   میں ایک پریس کانفرنس کے دوران   بتایا کہ  امید ہے کہ  نئے بینک نوٹوں کے اجرا٫ سے مالی مسائل پر قابو پانے میں مدد ملے گی ۔

 واضح رہے کہ  سوڈان میں   پہلی بار 50  پاونڈ  سے بڑے نوٹ بازار میں لائے جا رہے ہیں ۔

گزشتہ سال  ملک میں  1 ڈالر کے  مساوی  20 پاونڈ ملتے تھے جو کہ  بڑھ کر 85 پاونڈ کے لگ بھگ  ہو گئے تھے مگر فی الوقت آزاد بازاروں میں  47 پاونڈ کا ایک ڈالر بک رہا ہے۔

 سوڈان میں گزشتہ مہینے سے مہنگائی کے خلاف مظاہرے جاری ہیں جن میں اب تک 19 افراد ہلاک اور 400 سے زائد زخمی ہو چکے ہیں  جبکہ  عوام  صدر سے استعفی کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

 

 

 

 

 


ٹیگز: نوٹ , بینک , سوڈان

متعللقہ خبریں