مینگ وان ژو کو ضمانت پر رہا کر دیا گیا،پاسپورٹ ضبط

ٹیلی  مواصلات  کی  مایہ ناز  چینی کمپنی ہُوواوے ٹیکنالوجیزکی  مالی افسر اعلی مینگ وان ژُو کو ایک کینیڈین عدالت نے ضمانت پر رہا کرنے کا حکم جاری کیا ہے

1105220
مینگ وان ژو کو ضمانت پر رہا کر دیا گیا،پاسپورٹ ضبط

ٹیلی  مواصلات  کی  مایہ ناز  چینی کمپنی ہُوواوے ٹیکنالوجیزکی  مالی افسر اعلی مینگ وان ژُو کو ایک کینیڈین عدالت نے ضمانت پر رہا کرنے کا حکم جاری کیا ہے۔

یاد رہے کہ  چینی خاتون کو امریکی درخواست پر گرفتار کیا گیا تھا۔

 عدالت نے تین روزہ سماعت کے بعد ضمانت دینے کا فیصلہ کیا۔

 عدالت نے چینی خاتون کو دس ملین کینیڈین ڈالر کے عوض ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا جن میں سے سات ملین کینیڈین ڈالر نقد جمع کرانا  ہیں۔

 عدالت نے چینی خاتون کو اپنا پاسپورٹ بھی کینیڈا کے صوبے برٹش کولمبیا کے حکام کے حوالے کرنے کی ہدایت کی ہے۔

 مجموعی طور پر مینگ وان ژُو کو ضمانت کے لیے ایک درجن عدالتی شرائط کا سامنا ہے۔

 



متعللقہ خبریں