جرمنی نے ڈیجیٹل ٹیکس نظام کی مخالفت کر دی

جرمن وزیر خزانہ اولاف شُلز نے یورپی یونین کی طرف سے بڑی انٹرنیٹ کمپنیوں پر جلد ہی ٹیکس عائد کرنے کی تجویز مسترد کر دی ہے

جرمنی نے ڈیجیٹل ٹیکس نظام کی مخالفت کر دی

جرمن وزیر خزانہ اولاف شُلز نے یورپی یونین کی طرف سے بڑی انٹرنیٹ کمپنیوں پر جلد ہی ٹیکس عائد کرنے کی تجویز مسترد کر دی ہے۔

شُلز کے مطابق جرمنی چاہتا ہے کہ پہلے اس معاملے پر بین الاقوامی اتفاق رائے ہونا چاہیے۔

یورپی کمیشن کی خواہش ہے کہ یہ صورتحال تبدیل ہونی چاہیے کہ گوگل، ایمیزون اور فیس بُک جیسی بڑی انٹرنیٹ کمپنیاں جو یورپ میں اربوں ڈالرز کی سرمایہ کاری کر رہی ہیں اپنے منافع پر ٹیکس کہیں اور دیتی ہیں۔

بتایا گیا ہے کہ   یورپی وزرائے خزانہ برسلز میں اس موضوع پر  غور کریں گے۔



متعللقہ خبریں