امریکی محکمہ خزانہ نے ایران پر مزید پابندیاں لگا دیں

امریکہ کے محکمہ خزانہ نے ایران کی ایک ٹریکٹر ساز کمپنی اور ایک اسٹیل کمپنی سمیت مختلف فرموں پر نئی پابندیاں  عائد کی ہیں

امریکی محکمہ خزانہ نے ایران پر مزید پابندیاں لگا دیں

امریکہ کے محکمہ خزانہ نے ایران کے خلاف نئی پابندیاں عائد کردی ہیں۔

محکمہ خزانہ نے ایران کی ایک ٹریکٹر ساز کمپنی اور ایک اسٹیل کمپنی سمیت مختلف فرموں پر نئی پابندیاں  عائد کی ہیں۔

 علاوہ ازیں ، ایران کے اربوں ڈالر مالیت کے حامل ایک مالیاتی نیٹ ورک پر بھی پابندیاں لگائی  گئی ہیں جس پر سپاہِ پاسداران انقلاب کے لیے بچّہ فوجیوں کو بھرتی کرنے اور انھیں عسکری تربیت دینے والی ایک پیراملٹری فورس کی حمایت کا الزام ہے۔

سیکریٹری خزانہ  اسٹیون نوچین نے   گزشتہ  روز ایک بیان میں کہا ہے کہ ’’بنیاد تعاون بسیج نیٹ ورک ‘‘ایک رضاکار پیرا ملٹری گروپ بسیج ملٹری فورس کا معاون اور مددگار ہے اور یہ فورس سپاہِ پاسداران انقلاب  کے ساتھ  مل کر کام کرتی ہے۔

ایران کے ملت بنک پر بھی نئی پابندیاں  عائد کی گئی ہیں جس  پر بسیج ملیشیا کے مہر اقتصاد بنک کی مدد وحمایت کا الزام ہے۔

مہر اقتصاد کی ملکیت یا اس کے  زیر کنٹرول  فرموں پر بھی  پابندیاں   نافذ کردی گئی ہیں۔

 دوسری جانب ،امریکی انتظامیہ کے ایک سینیر عہدے دار کا کہنا ہے کہ صدر ٹرمپ کے طے شدہ جوہری معاہدے کو خیرباد کہنے کے فیصلے اور ایران کے خلاف نئی پابندیوں کے نفاذ کے بعد سے ایران کی تیل کی برآمدات میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے۔

 

 



متعللقہ خبریں