جاپان میں کام کرنے کی خواہش ہے تو یہ خبر آپ کےلیے

جاپان کو زرعی، نرسنگ، تعمیراتی، ہوٹلنگ اور بحری جہاز سازی کے شعبوں میں مزدوروں اور پیشہ ورانہ تربیت کے حامل افراد کی شدید ضرورت ہے جس کے لیے ایک نئے منصوبے کا اعلان کیا گیا ہے

جاپان میں کام کرنے کی خواہش ہے تو یہ خبر آپ کےلیے

جاپانی حکومت نے ہنر مند اور مشقت کا کام کرنے والے غیر ملکیوں کے لیے ایک نئے منصوبے کا اعلان کیا ہے۔

 خبر  کے مطابق، جاپان کو زرعی، نرسنگ، تعمیراتی، ہوٹلنگ اور بحری جہاز سازی کے شعبوں میں مزدوروں اور پیشہ ورانہ تربیت کے حامل افراد کی شدید ضرورت ہے۔

 ٹوکیو حکومت ان شعبوں کے اہل افراد کو پانچ سال کا ویزا جاری کرے گی۔

 ایسے افراد اگر جاپانی زبان کا بنیادی امتحان پاس کر لیتے ہیں تو انہیں اپنے اہل خانہ  کو بلانے کی بھی اجازت ہو گی۔

 مقامی آبادی میں کمی کی وجہ سے جاپان کو مزدوروں کی کمیابی کا سامنا ہے۔ جاپان دنیا کی تیسری بڑی اقتصادیات کا حامل ملک ہے



متعللقہ خبریں