چین نے بھی امریکی درآمدی اشیا٫ پر 60 ارب ڈالر کا ٹیکس بڑھا دیا

چین نے امریکی حکومت کی طرف سے 200 ارب ڈالر کی چینی مصنوعات پر محصولات عائد کیے جانے کے جواب میں امریکی  درآمدی اشیاء پر 60 ارب ڈالر کا ٹیکس لگانے کا اعلان کیا ہے

1052175
چین نے بھی امریکی درآمدی اشیا٫ پر 60 ارب ڈالر کا ٹیکس بڑھا دیا

چین نے امریکی حکومت کی طرف سے 200 ارب ڈالر کی چینی مصنوعات پر محصولات عائد کیے جانے کے جواب میں امریکی  درآمدی اشیاء پر 60 ارب ڈالر کا ٹیکس لگانے کا اعلان کیا ہے۔

خبر  کے مطابق، حال ہی میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چینی مصنوعات پر  محصولات میں 10 فیصد اضافہ کردیا تھا۔

چین پہلے ہی یہ کہہ چکا ہے کہ امریکہ کی جانب سے نئے ٹیکس لگائے جانے کی صورت میں وہ بھی اتنی ہی مالیت کی امریکی اشیا پر اسی تناسب سے ٹیکس عائد کر دے گا۔

توقع کی جا رہی ہے کہ نئے محصولات کا اطلاق 24 ستمبر سے ہو گا اور اس سال کے آخر تک ٹیکس کی شرح 10 فیصد ہو گی جب کہ اس کے بعد اسے بڑھا کر 25 فیصد کر دیا جائے گا۔

صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ چین کو تجارت میں غیر منصفانہ رویہ ترک کرنا ہو گا۔

 ٹرمپ کا یہ بھی کہنا ہے کہ اگر چین نے جوابی اقدام کیا تو وہ امریکہ میں چین کی مزید 267 ارب ڈالر کی درآمدات پر بھی ٹیکس لگا دیں گے۔

 



متعللقہ خبریں