امریکہ نے روسی و چینی کمپنیوں پر پابندی لگادی،شمالی کوریا کی مدد کا دعوی

امریکہ  نے شمالی کوریا کو تعاون فراہم کرنے پر روس اور چین کی ایک ایک کمپنی پر پابندیاں عائد کر دی ہیں جس کا مقصد شمالی کوریا کو غیرقانونی سرمایہ منتقل کرنے کی حوصلہ شکنی کرنا ہے

امریکہ نے روسی و چینی کمپنیوں پر پابندی لگادی،شمالی کوریا کی مدد کا دعوی

امریکہ  نے شمالی کوریا کو تعاون فراہم کرنے پر روس اور چین کی ایک ایک کمپنی پر پابندیاں عائد کر دی ہیں۔

امریکی وزارت خزانہ کے مطابق ان پابندیوں کی ضرورت اس لیے تھی تا کہ شمالی کوریا کو غیرقانونی سرمایہ منتقل کرنے کی حوصلہ شکنی ہو سکے۔

 چین میں قائم ایک ٹیکنیکل  کمپنی  کا چیف ایگزیکٹو شمالی کوریا سے تعلق رکھتا ہے۔

 امریکی وزیر خزانہ اسٹیون منچن نے دنیا بھر میں کام کرنے والی مختلف کمپنیوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ محتاط رہیں اور کسی بھی شمالی کوریائی باشندے کو ملازمت دینے سے گریز کریں۔

 جنوبی کوریا نے ان پابندیوں کو درست قرار دیا ہے۔



متعللقہ خبریں