ایران،ترکی اور روس تجارت میں مقامی کرنسی کا استعمال کریں گے: عبدالناصر ہمتی

ایران کے مرکزی بینک  کے سربراہ  عبدالناصر ہمتی  نے  کہا ہے کہ  ترکی ،روس اور ایران  مقامی کرنسیوں میں اب تجارتی لین دین کریں گے

ایران،ترکی اور روس تجارت میں  مقامی کرنسی کا استعمال کریں گے: عبدالناصر ہمتی

ایران کے مرکزی بینک  کے سربراہ  عبدالناصر ہمتی  نے  کہا ہے کہ  ترکی ،روس اور ایران  مقامی کرنسیوں میں اب تجارتی لین دین کریں گے۔

 ہمتی نے   پریس کو بتایا  کہ   وہ جلد ہی   ترک اور روسی مرکزی بینکوں کے سربراہوں سے ملاقات  کرتےہوئے اس مطابقت پر  عمل درآمد کےلیے کوششیں تیز  کرنے کا مطالبہ کریں گے۔

یاد رہے کہ  7 ستمبر  کو تہران میں ہوئے سہ رکنی اجلاس کے دوران  تینوں ممالک کے صدور    کے مابین  گیس،پٹرول اور دیگر بنیادی  اشیا٫ کی خرید و فروخت اور   مشترکہ بینک  کاری کے   موضوعات  پر  مفاہمت طے ہوئی تھی ۔



متعللقہ خبریں