افغانستان میں ڈالر گذشتہ 15 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

کل ایک امریکی ڈالر 73.60 افغانی  کے ساتھ کاروبار کر رہا تھا اور آج اس کی قدر 74 افغانی تک پہنچ گئی ہے جو ایک تاریخی ریکارڈ ہے

افغانستان میں ڈالر گذشتہ 15 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

افغانستان میں ڈالر گذشتہ 15 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔

اطلاع کے مطابق  آزاد منڈی میں کل ایک امریکی ڈالر 73.60 افغانی  کے ساتھ کاروبار کر رہا تھا اور آج اس کی قدر 74 افغانی تک پہنچ گئی ہے جو ایک تاریخی ریکارڈ ہے۔

کابل کی منی ایکسچینجر   کونسل کے پریس ترجمان ماجد احمد زادے نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ افغانی کرنسی کے مقابل ڈالر  حالیہ 15 سالوں کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔

احمدزادے نے کہا ہے کہ افغانستان کے مرکزی بینک  کے ڈالر کی سپلائی کو کم کرنے  کی وجہ سے اس کی قدر میں اضافہ ہو گیا ہے اور اس کے ساتھ ساتھ غذائی اجناس کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہو گیا ہے۔



متعللقہ خبریں