برٹش ایئرویز اور ائیر فرانس کاایران کےلیے پروازیں بند کرنےکا اعلان

برٹش ایئرویز اور ایئر فرانس ستمبر سے ایران کے لیے اپنی براہ راست پروازیں کو روک دیں گی

برٹش ایئرویز اور ائیر فرانس کاایران کےلیے پروازیں بند کرنےکا اعلان

برٹش ایئرویز اور ایئر فرانس ستمبر سے ایران کے لیے اپنی براہ راست پروازیں کو روک دیں گی۔

 ان دونوں کمپنیوں کے مطابق، امریکی پابندیوں کے بعد مسافروں کی تعداد میں کمی کی وجہ سے پروازیں بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

 برٹش ایئر ویز کی آخری پرواز23 ستمبر کو تہران سے لندن کے لیے  روانہ ہو گی جبکہ  ایئر فرانس 18 ستمبر سے پیرس تہران  پرواز  بند کر رہی ہے۔

دوسری جانب جرمن ہوائی کمپنی لفتھانزا نے کہا ہے کہ وہ فی الحال ایران کے لیے اپنی پروازیں بند کرنے کا ارادہ نہیں رکھتی۔



متعللقہ خبریں