امریکہ اور چین کے درمیان تجارتی جنگ زوروں پر، دونوں ممالک ایک دوسرے کو نیچا دکھانے میں مصروف

امریکہ اور چین کے درمیان تجارتی جنگ میں اب چین نے اپنی برآمدی مصنوعات پر نئے ٹیکسوں کے جواب میں امریکہ کی مائع گیس اور کروڈ آئل کو نشانہ بنانا شروع کر دیا ہے

1036600
امریکہ اور  چین کے درمیان تجارتی جنگ  زوروں پر، دونوں ممالک  ایک دوسرے کو نیچا دکھانے میں مصروف

واشنگٹن حکومت نے حالیہ چند ماہ کے اندر اندر دوسری مرتبہ چینی درآمدات پر اضافی ٹیکس عائد کر دیے ہیں۔ چین نے بھی اینٹ کا جواب پتھر سے دینے کا اعلان کیا ہے۔

امریکہ اور چین کے درمیان تجارتی جنگ میں اب چین نے اپنی برآمدی مصنوعات پر نئے ٹیکسوں کے جواب میں امریکہ کی مائع گیس اور کروڈ آئل کو نشانہ بنانا شروع کر دیا ہے۔

امریکہ  اور چین نے جمعرات 23 اگست سے ایک دوسرے کی مزید مصنوعات پر درآمدی محصولات کا نفاذ کر دیا ہے۔

چین کی جانب سے عائد کئے گئے اضافی ٹیکس، ایل این جی، گوشت اور جہازوں کے پرزہ جات جیسی مصنوعات پر لگائے گئے ہیں۔

چین نے خبردار کیا ہے کہ وہ مزید اقدامات بھی کر سکتا ہے اور تجارتی جنگ میں وہ پیچھے نہیں ہٹے گا۔

 اطراف سے سولہ سولہ بلین ڈالر کی درآمدی محصولات کا نفاذ بدھ اور جمعرات کی نصف شب کے ایک منٹ بعد سے لاگو ہو گیا ہے۔ امریکہ نے چین کی جن درآمدی مصنوعات پر ’امپورٹ ڈیوٹی‘ میں اضافہ کیا ہے، ان میں پمپس، کٹنگ آلات کے علاوہ صنعتی مشینری، گاڑیاں، الیکٹرانک اور بصارتی آلات کے پرزے شامل ہیں۔ چینی حکومت نے امریکہ کی جانب سے محصولات میں اضافے پر تنقید کرتے ہوئے اِسے عالمی ادارہٴ تجارت کے ضوابط کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ یہ محصولات ایسے وقت میں عائد کی گئی ہیں جب دونوں ملک تجارتی مذاکرات میں شریک ہیں۔



متعللقہ خبریں