امریکہ نے روس پر پھر پابندیاں عائد کر دیں

امریکہ نے روس پر یہ پابندیاں روسی حکومت کی جانب سےکیمیائی اسلحہ استعمال کیے جانے کی تصدیق کی بعد عائد کی جا رہی ہیں

امریکہ نے روس پر پھر پابندیاں عائد کر دیں

امریکہ نے روس پر نئی پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کیا ہے۔

وائٹ ہاؤس کے مطابق ،یہ پابندیاں روسی حکومت کی جانب سےکیمیائی  اسلحہ  استعمال کیے جانے کی تصدیق کی بعد عائد کی جا رہی ہیں۔

 بتایا گیا ہے کہ آئندہ دو ہفتوں میں ان پابندیوں پر عملدرآمد شروع ہو جائے گا۔

 برطانیہ کی طرح امریکہ  کا بھی موقف ہے  کہ سابق روسی جاسوس سرگی سکرپل اور ان کی بیٹی پر اعصاب شکن گیس کے حملے میں  روس  ملوث ہے۔

 ان دونوں کو جنوبی  برطانیہ میں نشانہ بنایا گیا تھا  جب کہ روس ان الزامات کو مسترد کرتا ہے۔



متعللقہ خبریں