"گوگل پر جرمانہ" یورپ امریکہ سے اب فائدہ نہیں اٹھائے گا:ٹرمپ کی مذمت

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ملک کی بڑ ی ٹیکنالوجی فرم گوگل پر یورپی یونین کے بھاری جرمانے کی مذمت کردی ہے اور خبردار کیا ہے کہ وہ یورپ کو امریکہ سے مزید فائدہ نہیں اٹھانے دیں گے

1015998
"گوگل پر جرمانہ" یورپ امریکہ سے اب فائدہ نہیں اٹھائے گا:ٹرمپ کی مذمت

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ملک کی بڑ ی ٹیکنالوجی فرم گوگل پر یورپی یونین کے بھاری جرمانے کی مذمت کردی ہے اور خبردار کیا ہے کہ وہ یورپ کو امریکہ سے مزید فائدہ نہیں اٹھانے دیں گے۔

صدر ٹرمپ نے گزشتہ روز  ایک ٹویٹ میں لکھا ہے کہ  یورپی یونین نے ہماری بڑی کمپنیوں میں سے ایک گوگل پر پانچ ارب ڈالرز جرمانہ عائد کردیا ہے۔

انھوں نے حقیقی معنوں میں امریکہ  سے فائدہ اٹھایا ہے لیکن یہ معاملہ اب زیادہ دیر چلنے کا نہیں۔

یورپی یونین نے تین سال کی تحقیقات کے بعد یہ فیصلہ کیا ہے۔

اس سے بین البر اعظمی تجارتی جنگ کے امکانات بھی بڑھ گئے ہیں کیونکہ صدر ٹرمپ اس سے قبل  یورپ کی  فولاد  اور ایلومینیم کی برآمدات پر محصولات عائد کرنے کا فیصلہ کرچکے ہیں ۔

یاد رہے کہ یورپی یونین نے گزشتہ بدھ  کے روز گوگل پر اس کے اینڈرائیڈ موبائل آپریٹنگ سسٹم کی خلاف ورزیوں پر چار ارب تیس کروڑ یورو  یعنی  تقریباً 5ارب ڈالرز جرمانہ عائد کیا ہے



متعللقہ خبریں