امریکہ۔چین تجارتی جنگ، ٹیکس سےمتاثرہ اشیا کی فہرست کا اجرا٫

امریکہ نے چینی درآمدی مصنوعات پر اضافی محصولات عائد کرنے کے فیصلے سے متاثرہ اشیاء کی ایک نئی فہرست جاری کر دی ہے جن کی مجموعی مالیت تقریباً 200 ارب ڈالر بنتی ہے

امریکہ۔چین تجارتی جنگ، ٹیکس سےمتاثرہ اشیا کی فہرست کا اجرا٫

امریکہ  نے چینی درآمدی مصنوعات پر اضافی محصولات عائد کرنے کے فیصلے سے متاثرہ اشیاء کی ایک نئی فہرست جاری کر دی ہے۔

 ٹرمپ انتظامیہ کے عائد کردہ ان نئے درآمدی ٹیکسوں کی مجموعی مالیت تقریباً 200 ارب ڈالر بنتی ہے۔

 واشنگٹن میں ایک اعلیٰ حکومتی اہلکار نے بتایا کہ منتخب چینی مصنوعات پر ان نئے محصولات کا نفاذ ممکنہ طور پراس سال  ستمبر سے ہو جائے گا۔

 صدر ٹرمپ نے گزشتہ ہفتے اعلان کیا تھا کہ امریکہ  اور چین کی تجارتی جنگ میں واشنگٹن کی طرف سے چینی درآمدات پر سالانہ مزید 500 ارب ڈالر کی درآمدی  ڈیوٹی عائد کی جا سکتی ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ جمعے کے روز بھی متعدد چینی مصنوعات پر 25 فیصد کی شرح سے ایسے ہی نئے امریکی ٹیکس عائد کر دیے گئے تھے جن کی مالیت 34 ارب ڈالر بنتی تھی۔

 بعد ازاں چین نے بھی جواباًﹰ ایسے ہی تجارتی اقدامات کا اعلان کر دیا تھا۔



متعللقہ خبریں