امریکہ نے اپنے اتحادیوں سے ایران سے پیٹرول کی درآمد بند کرنے کا مطالبہ کر دیا

ایران سے پیٹرول کی درآمد کو 4 نومبر تک بند کر دیا جائے بصورت دیگر آپ بھی پابندیوں کا سامنا کر سکتے ہیں، امریکہ نے اپنے اتحادیوں سے ایران سے پیٹرول کی درآمد بند کرنے کا مطالبہ کر دیا

1000786
امریکہ نے اپنے اتحادیوں سے ایران سے پیٹرول کی درآمد بند کرنے کا مطالبہ کر دیا

امریکہ نے اپنے اتحادیوں سے 4 نومبر تک ایران سے پیٹرول کی درآمد بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

امریکہ کی وزارت خارجہ سے ایک بااثر شخصیت  نے یاد دہانی کروائی ہے کہ ایران پر پابندیوں کا توانائی کا حصہ 4 نومبر کو لاگو ہو جائے گا۔

بااثر شخصیت نے کہا ہے کہ امریکہ نے اپنے اتحادیوں سے مطالبہ کیا ہے کہ ایران سے پیٹرول کی درآمد کو اس تاریخ تک بند کر دیا جائے بصورت دیگر وہ  بھی پابندیوں کا سامنا کر سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ ایران سے پیٹرول درآمد کرنے والے ممالک کے ساتھ ہم اس موضوع پر رابطے میں ہوں گے۔



متعللقہ خبریں