ایپل کے حصص میں ریکارڈ اضافہ،مجموعی مالیت 959 ارب ڈالرز ہوگئی

ایپل کے حصص اس وقت تاریخ کی بلند ترین سطح کو چھو رہے ہیں جبکہ اس وقت کمپنی کی مالیت 959 ارب ڈالرز تک جا پہنچی ہے

968703
ایپل کے حصص میں ریکارڈ اضافہ،مجموعی مالیت 959 ارب ڈالرز ہوگئی

ایپل کے حصص اس وقت تاریخ کی بلند ترین سطح کو چھو رہے ہیں۔

کمپنی کے حصص کی مالیت 1٫6 فیصد بڑھ کر 190٫37 ڈالر ہوگئی ہے۔

ایپل نے اس ہفتے اپنے معاشی سال کی دوسری سہ ماہی کے اعداد و شمار بھی جاری کیے ہیں۔

اعداد و شمار کے مطابق، ایپل کے آئی فونز کی فروخت میں اضافہ ہوا ہے اور کمپنی کو اندازوں سے بڑھ کر آمدنی حاصل ہوئی ہے۔

ایپل کی آمدنی اور حصص کی مالیت بڑھنے سے کمپنی پہلی ٹریلین ڈالر پبلک لمیٹڈ کمپنی بننے کے ہدف کے قریب پہنچ گئی ہے۔

1 اپریل 1976 کو قائم ہونے والی کمپنی ایپل کی مالیت اس وقت 959 ارب ڈالر ہے۔

کچھ عرصہ پہلے تک ماہرین کا اندازہ تھا کہ ایمزون ایپل کو شکست دے کر پہلی ٹریلین ڈالر کمپنی بن جائے گی جس کی اس وقت  کی مالیت 765 ارب ڈالر ہے۔



متعللقہ خبریں