گزشتہ برس ترک معیشت کی شرح نمو 7٫4 فیصد رہی ہے، نائب وزیر اعظم

امسال کی شرح نمو  کی توقع ساڑھے 5 فیصد ہے ، ملک میں  سرمایہ کاری میں اضافہ اور شعبہ سیاحت میں ترقی  ملکی معیشت   کو چار چاند لگارہی ہے

955433
گزشتہ برس ترک معیشت کی شرح نمو 7٫4 فیصد رہی ہے، نائب وزیر اعظم

اقتصادی امور کے  نائب وزیر اعظم مہمت شمشیک  کا کہنا ہے کہ ترک معیشت  کی گزشتہ برس شرح نمو متعدد  اداروں اور تجزیہ کاروں کے اندازوں کو پیچھے چھوڑتے  ہوئے 7٫4 فیصد رہی ہے۔

بین الاقوامی مالیاتی فنڈ  اور عالمی بینک  کی 'سپرنگ میٹنگ' کے دائرہ کار میں  امریکی دارالحکومت واشنگٹن  کا دورہ کرنے والے نائب وزیر اعظم مہمت شمشیک نے امریکی ایوان ِتجارت اور ٹرکش ہیری ٹیج  آرگنائزیشن   کے مشترکہ تعاون سے منعقدہ   ایک پروگرام میں امریکی آجروں اور شہری تنظیموں کے سربراہان سے  ملاقات کی۔

شرکاء کو ترک معیشت کے  بارے میں جامع معلومات فراہم کرنے والے جناب شمشیک نے بتایا کہ ترک  معیشت کی کارکردگی ،  عالمی تجزیہ کاروں اور اقتصادی اداروں  کے تخمینوں سے کہیں بڑھ کر  رہی ہے، اس کی شرح نمو جی۔20 ممالک میں  سے  زیادہ ہے۔

انہوں نے بتایا کہ امسال کی شرح نمو  کی توقع ساڑھے 5 فیصد ہے ، ملک میں  سرمایہ کاری میں اضافہ اور شعبہ سیاحت میں ترقی  ملکی معیشت   کو چار چاند لگارہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ترک اقتصادیات نے سال 2003 سے ابتک اوسطاً 5٫7 کی فیصد  سے ترقی  کی ہے،  جو کہ قوت خرید میں   اضافے میں  بار آور ثابت ہوئی ہے۔

 



متعللقہ خبریں