حفظان صحت کی مصنوعات بنانے والی مشہور ترک کمپنی "حیات کیمیا" پاکستان میں

ترک حیات گروپ  نے  پاکستان میں 150 ملین ڈالرز کی سرمایہ کاری کا اعلان کیا ہے جس کی فی الوقت مصنوعات مشرق وسطی،مشرقی یورپی ممالک اور افریقہ میں پسندیدگی سے استعمال کی جا تی ہیں

حفظان صحت کی مصنوعات بنانے والی مشہور ترک کمپنی "حیات کیمیا" پاکستان میں

ترک حیات گروپ  نے  پاکستان میں 150 ملین ڈالرز کی سرمایہ کاری کا اعلان کیا ہے۔

 "حیات کیمیا"     گھریلو استعمال اور حفظان صحت   کی مصنوعات تیار کرتی ہے جن میں بچوں کے ڈائپرز، تائلٹ پیپرز،  کپڑے دھونے کا صابن  اور  ڈیٹرجنٹ   قابل ذکر ہیں۔

 کمپنی کا کہنا ہے کہ پاکستان  میں سرمایہ کاری کے بہترین مواقع موجود ہین جس کے ترکی سے برادرانہ تعلقات قائم ہیں۔

 

" حیات کیمیا" کی مصنوعات اس وقت  مشرق وسطی،مشرقی یورپی ممالک اور افریقہ میں پسندیدگی سے استعمال کی جا تی ہیں اور ہمیں امید ہے کہ  پاکستانی صارفین بھی ہماری اعلی معیار کی مصنوعات کو سراہیں گے۔

حیات کیمیا کی تشہیری مہم میں پاکستانی ماڈل عائزہ خان کی خدمات حاصل کی گئی ہیں۔



متعللقہ خبریں