امارات میں ملازمت کےلیے حکومت نے نئی شرط رکھ دی

متحدہ عرب امارات میں ملازمتی ویزہ پر آنے والوں اب  کریکٹر سرٹیفکیٹ پیش کرنا ہو گا۔ ملازمتی  ویزہ کریکٹر سرٹیفکیٹ سے مشروط ہو گیا ہے

امارات میں ملازمت کےلیے حکومت نے نئی شرط رکھ دی

متحدہ عرب امارات میں ملازمتی ویزہ پر آنے والوں اب  کریکٹر سرٹیفکیٹ پیش کرنا ہو گا۔ ملازمتی  ویزہ کریکٹر سرٹیفکیٹ سے مشروط ہو گیا ہے اس فیصلے کی  اماراتی  کابینہ نے منظوری دیدی ہے۔

خبر  کے مطابق، یہ فیصلہ 4 فروری سے  نافذ العمل ہو گا۔

 وملازمتی ویزہ حاصل کرنے کے خواہش مند افراد کو اپنے ملک یا اس ملک سے جہاں وہ 5 سال سے قیام پذیر ہے کا جاری کردہ کریکٹر سرٹیفکیٹ پیش کرنا ہو گا۔

 اس دستاویز کی متعلقہ سفارت خانے سے تصدیق کرانا لازمی ہو گی۔

 بتایا گیا ہے کہ اس فیصلے کی بنیادی وجہ اماراتی معاشرے کو جرائم اور سے پاک اور سلامتی کی ضمانت فراہم کرنا ہے۔

 ذرائع نے کہا ہے کہ کریکٹر سرٹیفکیٹ صرف خاندان کے سربراہ  سے لیا جائے گا جبکہ  اس کے اہل خانہ کے دیگر افراد کو اس کی ضرورت نہیں ہوگی ۔

 اسی طرح سیر وسیاحت پر آنے والے غیر ملکی ایسے کریکٹر سرٹیفکیٹ سے مستثنیٰ ہوں گے۔

 



متعللقہ خبریں