ترکی کی شرح نمو توقع سے زیادہ رہی ہے، وزیر برائے ترقیاتی امور

اگر  سال 2017 میں  شرح نمو 7 فیصد   یا پھر اس سے زیادہ رہی تو پھر سن 2018 میں یہ شرح کہیں زیادہ بلند سطح تک  رہنے کا احتمال قوی بن جائیگا

ترکی کی شرح نمو توقع سے زیادہ رہی ہے، وزیر برائے ترقیاتی امور

وزیر برائے ترقیاتی امور لطفی ایلوان   کا کہنا ہے کہ ماہ نومبر  کے صنعتی اعداد وشمار  نے  سال کی آخری سہہ ماہی میں  شرح نمو کے  توقع سے کہیں زیادہ ہونے کا اشارہ دیا ہے۔

وزیر ایلوان نے تحریری اعلان  میں نومبر  2017 کے حوالے سے   صنعتی اعداد و شمار پر اپنے جائزے پیش کرتے ہوئے کہا کہ  اس ماہ میں  سالانہ صنعتی پیداوار کی سطح 7 فیصد کے اضافے کے ساتھ  گزشتہ دس برسوں کی بلند ترین    سطح تک پہنچی ہے۔

مالی منڈیوں کی توقعات کے مطابق ہونے والی یہ شرح   سال کی آخری سہ ماہی میں   ترقی کی رفتار کے سرعت  سے جاری رہنے کا مظہر ہے۔

انہوں  نے بتایا کہ اگر  سال 2017 میں  شرح نمو 7 فیصد   یا پھر اس سے زیادہ رہی تو پھر سن 2018 میں یہ شرح کہیں زیادہ بلند سطح تک  رہنے کا احتمال قوی بن جائیگا۔

ادھر سائنس، صنعت اور ٹیکنالوجی امور کے وزیر فاروق اوزلو  کا کہنا ہے کہ  تمام تر مشکلات کے باوجود ترکی نے  تیز رفتاری سے ترقی کے عمل کو جاری رکھا ہے۔  سن 2018 میں بھی  صنعتی پیداوار کی قیادت میں  مختلف اقدامات اٹھائے جانے کے سلسلے کو جاری رکھا جائیگا۔



متعللقہ خبریں