جاپان: ملازمین کی تنخواہیں بِٹ کوائن کے ذریعے ادا کی جائیں گی

" بِٹ کوائن  "کے ذریعے تنخواہوں کی ادائیگی آجر اور اجیر کے درمیان دو طرفہ رضامندی  کی بنیاد  پر کی جائے گی

867307
جاپان: ملازمین کی تنخواہیں بِٹ کوائن کے ذریعے ادا کی جائیں گی

جاپان کی GMO انٹرنیٹ گروپ نامی  کمپنی نے کہا ہے کہ ہم اپنے ملازمین کی تنخواہوں کے ایک حصے کو کرپٹو کرنسی "بِٹ کوائن" کے ذریعے ادا کریں گے۔

کمپنی کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا  گیا ہے کہ مارچ 2018 سے کمپنی کے 4 ہزار ملازمین کو، ان کی تنخواہوں کے ایک لاکھ ین حصے کو ،کرپٹو کرنسی کے ذریعے ادا کئے جانے کی تجویز پیش کی جائے گی۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ " بِٹ کوائن  "کے ذریعے تنخواہوں کی ادائیگی آجر اور اجیر کے درمیان دو طرفہ رضامندی  کی بنیاد  پر کی جائے گی اور اس شکل میں یہ طریقہ کار  ملکی قوانین  سے ہم آہنگ ہو گا۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ یہ فیصلہ " بِٹ کوائن  " کو اپنانے کی حوصلہ افزائی کرے گا۔



متعللقہ خبریں