وینزویلا: کرپٹو کرنسی شروع کر رہا ہے

یہ کرنسی ہمارے ملک کی اقتصادی اور سماجی ترقی کے لئے بین الاقوامی مالیاتی ماڈلوں کی طرف قدم بڑھانے میں ہماری مدد کرے گی: صدر نکولس مادورو

وینزویلا: کرپٹو کرنسی شروع کر رہا ہے

وینزویلا کے صدر نکولس مادورو  نے کہا ہے کہ واشنگٹن انتظامیہ  کی " مالیاتی پابندیوں " کے خلاف جدو جہد  کے لئے حکومت نے کرپٹو کرنسی چھاپنے کا اعلان کیا ہے۔

صدر مادورو نے ٹیلی ویژن پر قوم سے خطاب میں کہا ہے کہ "پیٹرو" نامی اس نئی کرنسی کے ساتھ وینزویلا کے پیٹرول، سونے اور معدنیاتی ذخائر تعاون کریں گے۔

انہوں نے " 21 ویں صدی آ گئی ہے " کے الفاظ استعمال کرتے ہوئے  کہا کہ یہ کرنسی ہمارے ملک کی اقتصادی اور سماجی ترقی کے لئے بین الاقوامی مالیاتی ماڈلوں کی طرف قدم بڑھانے میں ہماری مدد کرے گی۔

مادورو نے نئی کرنسی  کی قدر کے بارے میں اور اس کی چھپائی کے آغاز کے بارے میں تفصیلی معلومات فراہم نہیں کیں۔

حزب اختلاف نے اس پلان پر تنقید کی ہے اور کہا ہے کہ 'پیٹرو' کرنسی  کا اسمبلی سے تعاون حاصل کرنا ضروری ہے۔

واضح رہے کی نکولس مادورو نے گذشتہ ماہ جاری کردہ بیان میں کہا تھا کہ وہ ملک کے 120 بلین ڈالر سے زائد قرضے کی 'ری اسٹرکچرنگ' کریں گے۔



متعللقہ خبریں