ترکی 2017 میں 5٫5 فیصد کی شرح سے ترقی کرے گا

شرح نمو  میں  تیزی کا عمل آئندہ بھی جاری رہے گا ،  لہذا ترکی کی سالانہ  شرح نمو کے تخمینے میں  اضافہ کر دیا گیا ہے

ترکی 2017 میں 5٫5 فیصد کی شرح  سے ترقی کرے گا

بین الاقوامی کریڈٹ ریٹنگ  تنظیم    فچ نے  ترکی کی اقتصادیات کے حوالے سے سن 2017 کی شرح نمو کے تخمینہ کو 4٫7 فیصد سے 5٫5 فیصد تک بڑھا دیا ہے۔

فچ ریٹنگز نے  ماہ ستمبر کی عالمی اقتصادی رپورٹ  جاری کر دی ہے۔

ترکی میں اقتصادی ترقی کے   فچ کی توقعات سے بڑھ کر ہونے  کی  وضاحت کرنے والی رپورٹ میں  اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ  ترک معیشت نے سال کی پہلی سہہ ماہی میں 5٫1 فیصد   سے ترقی کی ہے۔

واضح کیا گیا کہ شرح نمو  میں  تیزی کا عمل آئندہ بھی جاری رہے گا ،  لہذا ترکی کی سالانہ  شرح نمو کے تخمینے میں  اضافہ کر دیا گیا ہے۔

ادارے نے  سن  2018 اور 2019  کے لیے شرح نمو کا تخمینہ 4٫1 فیصد ظاہر کیا ہے۔

 



متعللقہ خبریں