چین کے بارے میں تحقیقات کا حکم،ٹرمپ نے دستخط کر دیئے

صدر ٹرمپ نے گزشتہ  روز اس بارے میں تحقیقات کا حکم دیا  ہے کہ آیا چین، امریکہ کی نظریاتی  املاک کی چوری تو نہیں کر رہا

790177
چین کے بارے میں تحقیقات کا حکم،ٹرمپ نے دستخط کر دیئے

صدر ٹرمپ نے گزشتہ  روز اس بارے میں تحقیقات کا حکم دیا  ہے کہ آیا چین، امریکہ کی نظریاتی  املاک کی چوری تو نہیں کر رہا  تاہم، چین نے  پیشگی خبردار کیا ہے کہ تجارت کی جنگ میں نقصان دونوں ہی ملکوں کو اٹھانا پڑے گا۔

صدر ٹرمپ    نے  واشنگٹن میں ایک انتظامی حکم پر دستخط کیے جس میں امریکہ کے تجارت سے متعلق نمائندے رابرٹ لائٹ ہزر کو چین کی جانب سے مبینہ طور پر امریکی ٹیکنالوجی اور نظریاتی املاک  چرانے کے خدشات کی تحقیقات کے لیے کہا گیا ہے۔

صدر ٹرمپ  کا کہنا ہے کہ تجارتی أمور کے عہدے دار چین کے اس طرز عمل کا جائزہ لیں کہ وہ امریکی کمپنیوں پر یہ زور دیتا ہے کہ وہ چین میں کاروبار کرنے کے  لیے معلومات کو افشا٫کرے۔

امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ہم اپنے کارکنوں اور اپنی ایجادات کا تحفظ کریں گے۔

انہوں نے تحقیقات کو ایک بڑا قدم قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ تو محض آغاز ہے۔

 



متعللقہ خبریں