" رینالٹ گروپ" ایران میں گاڑیاں تیار کرےگا،معاہدہ طے ہوگیا

ایران کی دو کمپنیوں  نے فرانسیسی موٹر ساز ادارے "رینالٹ " گروپ کے  ساتھ  ایک اہم اور  بڑے معاہدے پر دستخط کر دیئے ہیں

785102
" رینالٹ گروپ" ایران میں گاڑیاں تیار کرےگا،معاہدہ طے ہوگیا

ایران کی دو کمپنیوں  نے فرانسیسی موٹر ساز ادارے "رینالٹ " گروپ کے  ساتھ  ایک اہم اور  بڑے معاہدے پر دستخط کر دیئے ہیں۔

 اس  معاہدے  پر عمل درآمد  اگلے سال شروع  ہوگا جس کے تحت ایران میں" رینالٹ"  ڈیڑھ لاکھ گاڑیاں تیار کرے گا۔

 اس معاہدے  پر  660 تا 778 ملین  ڈالر  لاگت آئے  گی  جس  پر  IDRO اور نگین گروپ نامی کمپنیوں نے دستخط کیے ہیں جس  سے  تقریباً 3 ہزار  افراد کو روزگار بھی میسر ہوگا۔



متعللقہ خبریں