صدر ٹرمپ کی پالیسیاں معیشت میں بے یقینی کی وجہ ہیں:یلین

امریکی مرکزی بینک فیڈرل ریزرو کی خاتون سربراہ  جینیٹ یلین کا کہنا ہے کہ دنیا کی سب سے بڑی معیشت میں بے یقینی کی وجوہات میں صدر ٹرمپ کی مالیاتی پالیسیاں بھی شامل ہیں

صدر ٹرمپ کی پالیسیاں معیشت میں بے یقینی کی  وجہ ہیں:یلین

امریکی مرکزی بینک فیڈرل ریزرو کی خاتون سربراہ  جینیٹ یلین کا کہنا ہے کہ دنیا کی سب سے بڑی معیشت میں بے یقینی کی وجوہات میں صدر ٹرمپ کی مالیاتی پالیسیاں بھی شامل ہیں۔

انہوں نے یہ بات امریکی کانگریس کو ایک سماعت کے دوران بتائی۔

 دارالحکومت واشنگٹن  کےمطابق ،فیڈرل ریزرو بینک  کی خاتون سربراہ Janet Yellen نے امریکی کانگریس میں ہر چھ ماہ بعد دیے جانے والے اپنے ایک حلفیہ بیان میں کہا کہ انہیں امید ہے کہ فیڈرل ریزرو کی طے کردہ مرکزی شرح سود میں آئندہ بتدریج اضافہ ہو گا اور مستقبل میں امریکی معیشت میں ترقی کی شرح اور روزگار کے مواقع میں اضافہ بھی دیکھنے میں آئے گا۔

یلین  نے کانگریس کو کہاکہ تاحال  یہ غیر واضح ہے کہ مستقبلِ قریب میں امریکی معیشت میں کس طرح کی صورت حال دیکھنے میں آئے گی۔

خاتون سربراہ نے ارکان کانگریس کو ایک سماعت کے دوران بتایا کہ صدر  ٹرمپ نے سرکاری اخراجات میں ممکنہ کمی کے جو اعلانات کر رکھے ہیں اور ٹرمپ انتظامیہ کی دیگر مالیاتی پالیسیاں بھی امریکی معیشت میں پائی جانے والی موجودہ بے یقینی کی وجوہات میں شامل ہیں۔



متعللقہ خبریں