امریکی فیڈرل ریزرو بینک نے سود کی شرح بڑھا دی

امریکی فیڈرل ریزرو بینک  نے سود کی شرح میں  ایک پوائنٹ کا اضافہ کر دیا ہے

692690
امریکی فیڈرل ریزرو بینک نے سود کی شرح بڑھا دی

امریکی فیڈرل ریزرو بینک  نے سود کی شرح میں  ایک پوائنٹ کا اضافہ کر دیا ہے۔

  یہ دوسرا موقع ہے جب  فیڈ نے  سود کی شرح میں اضافہ   کیا ہے ۔

اس فیصلے کو فیڈ    کمیٹی کے 10 میں سے نو ممبران کی حمایت حاصل رہی ۔

 ماہرین کا کہنا ہے کہ اس فیصلے سے مقامی زر منڈیوں  پر براہ راست اثر پڑے گا  جس کے نتیجے میں کریڈٹ کارڈز کے ذریعے خرید و فروخت میں بھی کمی واقع ہو گی ، رہائشوں اور موٹر گاڑیوں کے لیے بینک قرضوں    میں سودکی شرح  بڑھ جائے گی۔

امریکی ماہرین کی نظریں اب صدر ٹرمپ کی جانب  ہیں جن کے خیال میں ملکی   ترقی کی شرح کا تناسب   سالانہ چار فیصد ہونا چاہیئے جس کے جواب میں فیڈ کا کہنا ہے کہ   دو فیصد سالانہ ترقی بھی ہمارےلیے کافی ہے۔



متعللقہ خبریں