فرانس میں تیل کی قلت، عوام سڑکوں پر آ گئی

فرانسیسی حکومت کا کہنا ہے کہ  ہڑتال کی  وجہ سےبارہ آئل ریفائنریزبند ہونے کے باعث پٹرول کی فراہمی میں مشکلات کا سامنا ہے لیکن جلد اس مسئلے پر قابو پا لیا جائے گا

495037
فرانس میں تیل کی قلت، عوام سڑکوں پر آ گئی

فرانسیسی حکومت کی جانب سے ریٹائرمنٹ کی عمرساٹھ سے بڑھا کر باسٹھ کئے جانے کے خلاف موٹر وے بند کر دیا گیا  ۔

مظاہرین کا کہنا  تھا  کہ پنشن کے نئے نظام سےمزدور کی کمرٹوٹ جائے گی اورغریب    مزید  غیرب ہو جائےگا ۔

مظاہرین نے پٹرول کی قلت کے خاتمے کے لئے بھی آوازبلند کی۔

   فرانسیسی حکومت کا کہنا ہے کہ  ہڑتال کی  وجہ سےبارہ آئل ریفائنریزبند ہونے کے باعث پٹرول کی فراہمی میں مشکلات کا سامنا ہے لیکن جلد اس مسئلے پر قابو پا لیا جائے گا۔

 واضح رہے کہ  فرانس  کے نئے قانون کے مطابق   اموری أوقات  کو  دس سے بڑھا کر 12 گھنٹے کر تےہوئے  کمپنیوں کو یہ اختیار دے دیا جائے گا کہ وہ  اپنی مرضی سے ملازمین کو برخواست کر سکیں گے  اور ملک میں اضافی ملازمتوں کی تنخواہوں میں بھی کمی  کی جائے گی ۔

اس قانون کو اب سینیٹ  میں  منظوری  کےلیے پیش کیا جائے گا۔

 



متعللقہ خبریں