یوروزون : لیتھوانیا کو شامل کرنےکی تجویز کا خیر مقدم

یورپی کمیشن نے یونین کے آٹھ رکن ممالک کی یورو زون میں شمولیت پر مبنی رپورٹ کا اعلان کر دیا ہے جس میں سے لیتھوانیا کو شامل کرنے کی تجویز پیش کی گئی ہے

83619
یوروزون : لیتھوانیا کو شامل کرنےکی تجویز کا خیر مقدم

یورپی کمیشن نے یونین کے آٹھ رکن ممالک کی یورو زون میں شمولیت پر مبنی رپورٹ کا اعلان کر دیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق ، ان آٹھ رکن ممالک نے مختلف شعبوں میں کافی حوصلہ افزا پیش رفت کا مظاہر ہ کیا ہے۔
کمیشن نے لیتھوانیا کو یورو زون میں شامل کرنے کی تجویز پیش کی ہے جس پر بحث کا آغاز آئندہ سال جون میں ہوگا۔
علاوہ ازیں اس موضوع پر 26 تا 27 جون کو یورپی یونین کے اجلاس میں بھی غور کیا جائے گا۔
لیتھوانیا کو یورو زون میں شامل کرنے پر ملک میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ۔
لیتھوانیا کے وزیر اعظم الگیرداس بٹ کاوی کوس نے کہا ہے کہ یہ فیصلہ ہمارےلیے کافی اہم اور خوش آئند ہے ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں