وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں 26 نکاتی ایجنڈے پرغور

ذرائع کے مطابق فوجی عدالتوں میں توسیع کا مسودہ بھی تیار کرلیا گیا ہے اور اپوزیشن کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے ، کابینہ اجلاس میں بلاول بھٹو اور وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے نام ای سی ایل سے نکالنےکی حتمی منظوری دی جائے گی

1122784
وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں 26 نکاتی ایجنڈے پرغور

وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس جاری ہے جس میں 26 نکاتی ایجنڈے پرغورکیا  جا رہا ہے۔

 ذرائع کے مطابق فوجی عدالتوں میں توسیع کا مسودہ بھی تیار کرلیا گیا ہے اور اپوزیشن کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے ، کابینہ اجلاس میں بلاول بھٹو اور وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے نام ای سی ایل سے نکالنےکی حتمی منظوری دی جائے گی ۔

 اجلاس میں پی آئی اے کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی نامزدگیوں (الیکشن )، ڈی جی سول ایو ی ایشن تھارٹی کا اضافی چارج دینے پر غور کیا جائے گا۔ پاکستان ٹوبیکو بورڈ کے موجودہ بورڈ آف ڈائریکٹرز کو توسیع دینے کا معاملہ بھی اجلاس کے ایجنڈے میں شامل ہے۔

نئی حج پالیسی 2019 پر بھی کابینہ کو بریفنگ دی جائے گی اور حج اخراجات بڑھانے کی سفارشات کا جائزہ لیا جائے گا۔

کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے نئے چیئرمین کی تقرری کی منظوری، قائم مقام ڈی جی سول ایوی ایشن اور پی آئی اے کے ڈائریکٹرز سمیت مختلف اداروں میں حکام کی تقرری کی منظوری ایجنڈے میں شامل ہے۔

وفاقی کابینہ نیشنل ٹیرف کمیشن کے ایک رکن کے انتخاب کے معاملے پر بھی غور کرے گی۔



متعللقہ خبریں