اسلام آباد میں دور روزہ "عالمی رحمت اللعالمین " کانفرنس میں آج وزیراعظم عمران خان خطاب کریں گے

2روزہ بین الاقوامی رحمت کانفرنس کے پہلے روز  وزیراعظم عمران خان خطاب کریں گے جبکہ دوسرے روزکے اختتامی سیشن میں صدرمملکت عارف علوی شرکت کریں گے

اسلام آباد میں  دور روزہ "عالمی رحمت اللعالمین " کانفرنس میں آج وزیراعظم عمران خان خطاب کریں گے

وزیراعظم عمران خان آج اسلام  آباد کے جناح  کنونشن سینٹر  میں منعقد ہونے   والی  "عالمی رحمت اللعالمین کانفرنس"سے  خطاب کریں گے۔

کانفرنس میں شرکت کے لیے عالمی مذہبی اسکالرز پاکستان پہنچ گئے ہیں۔2روزہ بین الاقوامی رحمت کانفرنس کے پہلے روز  وزیراعظم عمران خان خطاب کریں گے جبکہ دوسرے روزکے اختتامی سیشن میں صدرمملکت عارف علوی شرکت کریں گے جب کہ رحمت اللعالمین کانفرنس میں علما، سکالرزاور غیرملکی وفود بھی شرکت کریں گے۔

وزیراعظم آفس کی طرف سے جاری اعلامیہ میں کہاگیاہے کہ کانفرنس میں شرکت کیلیے عالمی مذہبی اسکالرزپاکستان پہنچ گئے ہیں، وزیراعظم کی ہدایت پرکانفرنس کی حتمی تیاریوں کیلیے حکام کااہم اجلاس بھی ہوا، جس میں وفاقی وزیرمذہبی امورنورالحق قادری اور وزیراطلاعات فوادچوہدری،وزیراعظم کے معاونین خصوصی افتخاردرانی اورذوالفقاربخاری بھی شامل ہوئے، اجلاس میں کانفرنس کی تیاریوں کاجائزہ لیا گیا۔

وزیر اعظم کی کانفرنس میں شرکت اورخطاب کوبھی حتمی شکل دیدی گئی، کانفرنس میں بھارت، ایران، سعودی عرب اورمصر سمیت دیگرممالک کے اسکالرشرکت کریں گے۔ خیال رہے کہ کانفرنس میں بھارت، ایران، سعودی عرب، مصر سمیت متعدد ممالک کے اسکالر شریک ہو رہے ہیں۔



متعللقہ خبریں