رمضان شوگر ملز کا معاملہ ،شہباز شریف کو پھر احتساب بیورو نے دھر لیا

قومی احتساب بیورو نے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کو ایک اور  مقدمے  میں گرفتار کرلیا ہے جس کا تعلق رمجان شوگر ملز سے بتایا گیا ہے

1085134
رمضان شوگر ملز کا معاملہ ،شہباز شریف کو پھر احتساب بیورو نے دھر لیا

قومی احتساب بیورو نے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کو ایک اور  مقدمے  میں گرفتار کرلیا ہے ۔

احتساب  بیورو  نے شہباز شریف کی رمضان شوگر ملز کیس میں گرفتاری ظاہر کی۔

وکیل نیب وارث علی جنجوعہ کا کہنا تھا کہ رمضان شوگر ملز کیس میں شہباز شریف کی گرفتاری آج صبح ظاہر کی گئی۔

نیب حکام کے مطابق، چنیوٹ میں ضلعی انتظامیہ نے شہباز شریف کی ذاتی  رمضان شوگر ملز  سےآلودہ پانی کی نکاسی کے لیے 25 کلومیٹر طویل پختہ نالہ تعمیر کیا تھا، سرکاری ریکارڈ میں نالے کی تعمیر کا مقصد اطراف کے دیہات کے گندے پانی   کا نکاس ظاہر کیا گیا تھا۔

نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ  عملی طور پر یہ نالہ رمضان شوگر ملز کے آلودہ پانی کو سیم نہر میں ڈالنے کے لیے بنایا گیا تھا اور اس پر 60 کروڑ روپے لاگت آئی تھی جب کہ پل کی تعمیر کے لیے غیرقانونی طور پر احکامات سابق وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف نے جاری کیے۔



متعللقہ خبریں