مسلم لیگ ن نے پنجاب اسمبلی کا بائیکاٹ کر دیا

اسمبلی میں توڑ پھوڑ کی تصویر جعلی ، یہ جعلی اسپیکر کا جعلی اقدام تھا

1071954
مسلم لیگ ن نے پنجاب اسمبلی کا بائیکاٹ کر دیا

مسلم لیگ (ن) نے  6 معطل ارکان کی رکنیت کی بحالی تک پنجاب اسمبلی  کے بائیکاٹ  کا اعلان کیا ہے۔

پنجاب اسمبلی کا بجٹ اجلاس شروع ہونے سے قبل مسلم لیگ (ن) کے ارکان نے 6 ممبران کی معطلی کے خلاف احتجاج کیا۔

یاد رہے کہ 16 اکتوبر کو بجٹ اجلاس کے دوران ایوان میں بدنظمی کے بعد اسپیکر پرویز الہٰی نے (ن) لیگ کے 6 اراکین کے ایوان میں داخلے پر پابندی عائد کردی تھی۔

احتجاجی ارکان سے خطاب کے دوران پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) نے عام انتخابات کی  شب  کو الیکشن میں دھاندلی پر اپنے  تحفظات  واضح کر دیے تھے تھے۔ ہم نے تمام دھاندلی کےباوجود نتائج قبول کیے۔ اسپیکر کا کام ہوتا ہے کہ اپوزیشن کو بھی ساتھ لے کر چلے، ایوان میں ایک ایسا شخص اسپیکر کی کرسی پر براجمان ہے، جس نے 12 ووٹ چوری کیے۔ پرویز الہٰی نے خواتین کے لیے توہین آمیز لفظ استعمال کیا۔

حمزہ شہباز نے کہا کہ وثوق سے کہتا ہوں کہ اسمبلی میں توڑ پھوڑ کی تصویر جعلی ، یہ جعلی اسپیکر کا جعلی اقدام تھا۔ جن ارکان کےداخلے پر پابندی عائد کی گئی ان کا استحقاق مجروح ہوا، ہمارےممبران کی تضحیک کی جائےگی تو بھرپور احتجاج کریں گے۔

پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف نے کہا کہ عمران خان کا کوئی اصول نہیں ہے، بنی گالہ میں کے بیٹھے شخص کو سپریم کورٹ جرمانہ ادا کرنے کا کہہ رہی ہے جب کہ شہباز شریف کو جس کیس میں گرفتار کیا گیا اس کا ایک ثبوت بھی پیش نہیں کیا جاسکا۔

 



متعللقہ خبریں