پاکستان اور ایران کا 14 ایرانی سرحدی محافظوں کی بازیابی کے لیے مشترکہ طور پر کاروائی کرنے کا فیصلہ

پاکستان کے ترجمان دفتر خارجہ محمد فیصل  نے کہا ہے کہ  پاکستان، ایرانی اہلکاروں کے اغوا کی کارروائی کو تشویش سے دیکھ رہا ہے

1070319
پاکستان اور ایران کا 14 ایرانی سرحدی محافظوں کی بازیابی کے لیے مشترکہ طور پر کاروائی کرنے کا فیصلہ

ایران اور پاکستان نے ایران کی سرحد سے اغوا کیے جانے والے 14 ایرانی سرحدی محافظوں کی بازیابی  کے لیے مشترکہ طور پر کاروائی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ایران کی وزارتِ خارجہ   کے ترجمان   بہرام  قاسمی   نے تحریر بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ  کل ایران کی سرحد سے جیش العدل   نامی  تنظیم  کی جانب سے  اغوا کرکے پاکستان منتقل کیے جانے  پر   پاکستانی سفیر رفعت  مسعود کو   وزارتِ خارجہ طلب کیا گیا  اور   محافظ کاروں کی جلد بازیابی   کا مطالبہ کیا گیا۔

اس موقع پر بیان دیتے ہوئے  پاکستان کے ترجمان دفتر خارجہ محمد فیصل  نے کہا ہے کہ  پاکستان، ایرانی اہلکاروں کے اغوا کی کارروائی کو تشویش سے دیکھ رہا ہے.

دہشتگردوں کے ہاتھوں پاک ایران سرحد کے قریب 14 ایرانی سرحدی محافظوں کے اغوا کے بعد حکومت پاکستان نے اس بات کی یقین دہانی کرائی ہے کہ پاکستان، اس حوالے سے اپنے ایرانی بھائیوں کے ساتھ کسی بھی طرح کے تعاون سے دریغ نہیں کرے گا.

بیان کے مطابق، دونوں ممالک کی مسلح افواج مشترکہ میکنزیم جسے گزشتہ سال قائم کی گئی تھی، کے تحت اس حوالے سے رابطے میں ہیں جس کا مقصد مغوی ایرانی اہلکاروں کا سراغ لگانا ہے۔

ایران اور پاکستان کے ڈائریکٹرز جنرل ملٹری آپریشن اس حوالے سے مشترکہ اقدامات کررہے ہیں۔

اس بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ پاکستان، مغوی ایرانی اہلکاروں کو ڈھونڈ نکالنے کے لئے اپنے ایرانی بھائیوں کی کسی بھی طرح کی مدد سے دریغ نہیں کرے گا۔



متعللقہ خبریں