پاک ۔ افغان سرحدوں پر فائرنگ کا تبادلہ

افغانستان: پاکستان کے سرحدی دستوں کے  ہمسایہ ملک کی سرزمین کو داخل ہونے پر افغان سرحدی دستوں  نے  وارننگ فائر کیا

1068713
پاک ۔ افغان سرحدوں پر فائرنگ کا تبادلہ

افغانستان اور پاکستان کے بیچ کے متنازعہ علاقت دوراند میں دونوں ملکوں  کے فوجی دستوں کے درمیان جھڑپ  ہوئی۔

افغان وزارتِ دفاع کے ترجمان غفور جاوید کا  کہنا ہے کہ پاکستان کے سرحدی دستوں کے  ہمسایہ ملک کی سرزمین کو داخل ہونے پر افغان سرحدی دستوں  نے  وارننگ فائر کیا۔

انہوں نے کہا کہ اس کے بعد  فائرنگ کا تبادلہ ہوا ، سرحدی   کشیدگی کی اس صورتحال کے خاتمے کے لیے سفارتی مذاکرات شروع ہو گئے ہیں۔

افغانستان اور پاکستان کے مابین شمال مشرقی علاقوں سے جنوب  کی جانب پھیلی 2 ہزار 640 کلو میٹر طویل سرحدو  ں  کوتشکیل دینے والی  دوراند لائن  کو پاکستان ایک بین الاقوامی سرحد کے طور پر تسلیم کرتا ہے تو افغانستان اس کو بالکل تسلیم نہیں کرتا، جس بنا پر ان دونوں ملکوں کے درمیان  سرحدی پٹی پر گاہے بگاہے فائرنگ کا تبادلہ ہوتا رہتا ہے۔

 

 



متعللقہ خبریں