کابینہ کےاجلاس میں ملک کی تازہ ترین صورتِ حال،معیشت، آئی ایم ایف اورایف اے ٹی ایف جیسےموضوعات پر غور

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کااجلاس  جاری ہے۔ اجلاس میں ملک کی داخلی اور معاشی صورتحال کا بھی جائزہ لیا جائے گا

کابینہ کےاجلاس میں ملک کی تازہ ترین صورتِ حال،معیشت، آئی ایم ایف اورایف اے ٹی ایف جیسےموضوعات پر غور

وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں  ملک کی تازہ ترین صورتِ حال، ملکی معیشت ، آئی ایم ایف  سے رجوع کرنے اور ایف اے ٹی ایف کے ساتھ مذاکرات پر کابینہ کو اعتماد میں لیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کااجلاس  جاری ہے۔ اجلاس میں ملک کی داخلی اور معاشی صورتحال کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔ ای سی ایل میں نام ڈالنے اور نکالنے کا معاملہ زیرغور آئے گا، چیئرمین پی آئی اے اور سربراہ نجکاری کمیشن کے تقرر کا معاملہ ایجنڈے کا حصہ ہے۔

وفاقی کابینہ کے اجلاس میں پہلے 100دن کے پروگرام سے متعلق بریفنگ دی جائےگی اور نئے آئی ایم ایف پروگرام، ایف اے ٹی ایف سے مذاکرات پر اعتماد میں لیا جائے گا۔

اجلاس میں ای سی ایل سے نام نکالنے اور ڈالےجانے، صنعتی تعاون بڑھانے کے لئے معاہدوں کی منظوری دی جائے گی۔

کابینہ اجلاس پرائیویٹائزیشن کمیشن کے چیئرمین کی تعیناتی اور پی آئی اےسی ایل کےبورڈکی تعیناتی بھی ایجنڈے میں شامل ہیں۔

کابینہ اجلاس میں ای سی سی کی جانب سےکئےگئےحالیہ فیصلوں کی توثیق کی جائے گی اور ایم ڈی پاکستان بیت المال کی تعیناتی کی منظوری بھی آج ہوگی۔

خیال رہے سابق وزیراعظم نواز شریف نے وزارت داخلہ سے ای سی ایل سے نام نکالنے کی درخواست کی ہے، تاہم وزارت داخلہ نے ابھی کوئی جواب نہیں دیا۔



متعللقہ خبریں