خیبرپختونخوا اورپنجاب کا بلدیاتی نظام کے بارے میں مشترکہ لائحہ عمل اختیار کرنے پر اتفاق

نئے بلدیاتی نظام کے حوالے سے وزیرِاعظم عمران خان کے زیرِ صدارت پنجاب اورخیبر پختونخوا کے متعدد اجلاس منعقد ہوئے جس میں دونوں صوبوں نے اپنے مسودات قانون تجویز کئے تاہم طویل تر مشاورت کے بعد پنجاب اور خیبر پختونوا کا یکساں بلدیاتی نظام پر اتفاق ہو گیا ہے

1056028
خیبرپختونخوا اورپنجاب کا بلدیاتی نظام کے بارے میں مشترکہ لائحہ عمل اختیار کرنے پر اتفاق

صوبہ پنجاب اور خیبر پختونوا میں یکساں بلدیاتی نظام پر اتفاق ہوگیا ہے۔

پنجاب اور خیبر پختونوا یکساں بلدیاتی نظام لانے، میئر اور ڈسٹر کٹ کونسل چیئرمین کا انتخاب جماعتی بنیادوں پر براہ راست کرانے پر متفق ہو گئے ہیں۔

نئے بلدیاتی نظام کے حوالے سے وزیرِاعظم عمران خان کے زیرِ صدارت پنجاب اورخیبر پختونخوا کے متعدد اجلاس منعقد ہوئے جس میں دونوں صوبوں نے اپنے مسودات قانون تجویز کئے تاہم طویل تر مشاورت کے بعد پنجاب اور خیبر پختونوا کا یکساں بلدیاتی نظام پر اتفاق ہو گیا ہے۔

ملک کے سب سے بڑے صوبے پنجاب اور خیبرپختونخوا میں پاکستان تحریک انصاف بر سر اقتدار ہے اور دونوں ہی صوبوں میں ایک ہی بلدیاتی نظام پر اتفاق ہوگیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب اور خیبرپختونخوا کے درمیان صرف ایک معاملے پر اختلاف ہے۔

ذرائع کے مطابق خیبر پختونخوا دیہی سطح پر ڈسٹرکٹ کونسل، یونین کونسل اور ویلیج کونسل کا نظام چاہتا ہے لیکن پنجاب کی صوبائی حکومت دیہی سطح پر ڈسٹرکٹ کونسل اور ویلیج کونسل کا نظام لانے کی خواہش مند ہے۔

دونوں صوبے میئر اور ڈسٹرکٹ چیئرمین کا انتخاب جماعتی بنیادوں پر کرانے، ویلیج کونسل اور ہمسایہ کونسل کا انتخاب غیرجماعتی بنیاد پر کرانے پر رضامند ہیں۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ دونوں صوبوں کا میئر اور ڈسٹرکٹ کونسل کا انتخاب براہ راست کرانے پر بھی اتفاق کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر لاہور پہنچے تھے جہاں انہوں نے صوبائی کابینہ کے اجلاس کی صدارت کی تھی اور 48 گھنٹوں میں نئے بلدیاتی نظام کو حتمی شکل دینے کی ہدایت کی تھی۔

ذرائع کے مطابق دونوں صوبوں کا میئر اور ڈسٹرکٹ کونسل چیئرمین کا انتخاب براہ راست کرانے پر اتفاق سامنے آ گیا ہے۔ کے پی اور پنجاب کے درمیان صرف ایک معاملے پر اتفاق ہونا باقی ہے۔



متعللقہ خبریں