بھارت نے پاک ۔ بھارت وزراء خارجہ کی امریکہ میں طے شدہ ملاقات منسوخ کر دی

وزارتِ خارجہ کی جانب سے ملاقات منسوخ کرنے کی وجہ مقبوضہ کشمیر کی حالیہ صورتحال بتائی گئی ہے

بھارت نے پاک ۔ بھارت وزراء خارجہ کی امریکہ میں طے شدہ ملاقات منسوخ کر دی

بھارت نے پاک بھارت وزرائے خارجہ کی نیو یارک میں  متوقع ملاقات منسوخ کر دی ہے۔

یہ خبر بھارتی میڈیا میں سامنے آئی ہے ، کہ وزارت خارجہ کے ترجمان کی جانب سے بھارت نے نیویارک میں طے پاک بھارت وزرائے خارجہ ملاقات منسوخ کردی  گئی ہے۔

باور رہے کہ  شاہ محمود قریشی اور سشما سوراج کی 27 ستمبر کو نیویارک میں ملاقات ہونی تھی تاہم اب بھارت کی جانب سے جنرل اسمبلی اجلاس کی سائیڈ لائنز پر پاکستانی وفد سے ملاقات سے انکار کردیا گیا ہے۔

وزارتِ خارجہ کی جانب سے ملاقات منسوخ کرنے کی وجہ مقبوضہ کشمیر کی حالیہ صورتحال بتائی گئی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے  بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی کے خط کا جواب دیتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات کی ضرورت پر زوردیا تھا جس پر بھارت نے مذاکرات کی ہامی بھرتے ہوئے پاک بھارت وزرائے خارجہ کے درمیان 27 ستمبر کو نیویارک میں ملاقات کی تصدیق کردی تھی۔

 



متعللقہ خبریں