کوہاٹ میں کوئلے کی کان کے حادثے میں نو افراد جان بحق

تفصیلات کے مطابق کوہاٹ کے اخوروال کے علاقے میں موجود کوئلے کی کان میں زوردار دھماکہ ہوا جس کے بعد کان منہدم ہوگئی۔ عینی شاہد مزدوروں کے مطابق دھماکہ کان میں گیس بھر جانے کے باعث ہوا

کوہاٹ میں  کوئلے کی کان کے حادثے میں  نو افراد جان بحق

صوبہ خیبر پختونخواہ کے شہر کوہاٹ میں کوئلے کی کان دھماکے سے بیٹھ گئی۔ حادثے میں 9 کان کن جاں بحق ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق کوہاٹ کے اخوروال کے علاقے میں موجود کوئلے کی کان میں زوردار دھماکہ ہوا جس کے بعد کان منہدم ہوگئی۔

 عینی شاہد مزدوروں کے مطابق دھماکہ کان میں گیس بھر جانے کے باعث ہوا۔

ڈپٹی کمشنر کوہاٹ کے مطابق ریسکیو آپریشن مکمل ہوگیا ہے۔ کان میں مزید کوئی مزدور زخمی نہیں ہے۔

دھماکے میں جاں بحق تمام مزدوروں کا تعلق ضلع شانگلہ سے ہے جن کی لاشیں ضابطے کی کارروائی کے بعد آبائی علاقوں میں منتقل کی جائے گی۔

حادثے کے بعد فوری طور پر پاک فوج کو طلب کرلیا گیا جس کے بعد امدادی کارروائیاں شروع ہوئیں۔

ڈپٹی کمشنر کوہاٹ خالد الیاس کے مطابق حادثے کے وقت کان میں 11 مزدور موجود تھے جن میں سے 9 جاں بحق ہوچکے ہیں۔ 9 افراد کی لاشیں اور ایک زخمی کو نکال لیا گیا ہے۔

زخمی افراد کو سول اسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ کان کنی کی صنعت میں آئے روز اس طرح کے حادثات رونما ہوتے رہتے ہیں۔



متعللقہ خبریں