پنجاب وزارتِ صحت کو مثالی وزارت بنا کر ہی دم لوں گی ورنہ وزارت چھوڑ دوں گی: ڈاکٹر یاسمین راشد

ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ وہ  صحت  کے شعبے میں انقلابی تبدیلیاں لائیں گی،100دنوں میں اسپتالوں کے ایمر جنسی وارڈزکو بہتر بنا نا ہے ،انستھیزیا ماہرین کیلئے اضافی الاؤنس زیر غور ہے

پنجاب وزارتِ صحت  کو مثالی وزارت بنا کر ہی دم لوں گی ورنہ  وزارت چھوڑ دوں گی: ڈاکٹر یاسمین راشد

صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ اگر  وہ وزارتِ صحت  کو ٹھیک کرنے اور اسے ّچالی وزارت بنانے میں  کامیاب نہ ہو سکیں تو وہ اس وزارت کو چھوڑنے ہی کو اپنے لیے بہترسمجھیں  گی۔ انہوں نے  کہا کہ  ڈاکٹروں  کو مریضوں کے ساتھ اپنا ئے جانے والے رویے میں  تبدیلی کرنے کی ضرورت ہے  ان کے رویوں نے  معاشرے میں ان کی عزت گھٹادی ہے۔

انہوں نے کہا کہ   وہ  صحت  کے شعبے میں انقلابی تبدیلیاں لائیں گی،100دنوں میں اسپتالوں کے ایمر جنسی وارڈزکو بہتر بنا نا ہے ،انستھیزیا ماہرین کیلئے اضافی الاؤنس زیر غور ہے ۔

ان خیالات کااظہار انہوں نے پی ایم اے ملتان کی تقریب سے ،وائی ڈی اے کے وفد سے ملاقات اور نشترہسپتال ملتان اور کارڈیالوجی انسٹی ٹیوٹ کے دورے کے موقع پر گفتگو اور خطاب کرتے ہوئے کیا۔

صوبائی وزیرصحت نے کہا کہ مریض اسپتالوں کے ایمرجنسی میں ڈاکٹروں سے بڑی امیدیں لگا کر آتے ہیں، ایمرجنسی وارڈز کے ڈاکٹرز جب مریضوں کی امیدوں پر پورا نہیں اترتے تو مریض کا دل ٹوٹ جاتا ہے ،انہوں نے کہا کہ الیکشن ہارنے کے بعد بھی انہیں اتنی عزت ملی ہے کہ وہ اس کو بیان نہیں کرسکتیں۔

 بعدازا ں وزیر صحت ڈا کٹر یاسمین را شد نے چوہدری پرویز الٰہی انسٹیٹیو ٹ آ ف کارڈیا لو جی کا دورہ بھی کیا اور ایمرجنسی میں مریضو ں کی عیا دت کی ۔وزیرصحت نے الزا ئمر کے با رے میں سمپوزیم سے بھی خطا ب کیا،ایم بی بی ایس کے طلبا ء وطالبات نے اس موقع پر الزائمر بیما ری کے با رے میں خا کہ بھی پیش کیا ۔اس موقع پر وائس چانسلر ڈا کٹر مصطفی کمال پا شا نے وز یر صحت پنجاب کو ڈ یمز فنڈ کیلئے30لا کھ رو پے کا چیک پیش کیا ۔



متعللقہ خبریں