پاکستانیوں کیلیےخوشخبری، پچاس لاکھ مکانات کی تعمیرکاکام حکومت کےایجنڈے پرسرفہرست،روزگار کےنئے مواقع

وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت اعلی سطح کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ وزیر اعظم بذاتِ خود اس اہم پروگرام کی اونر شپ لیں گے جبکہ وزیرِ اعظم نے متعلقہ کمیٹی کو حتمی سفارشات آئندہ دو ہفتوں میں پیش کرنے کی ہدایت تاکہ پروگرام کاجلد از جلد اعلان کیا جا سکے

پاکستانیوں کیلیےخوشخبری، پچاس لاکھ مکانات کی تعمیرکاکام حکومت کےایجنڈے پرسرفہرست،روزگار کےنئے مواقع

پی ٹی آئی حکومت کی جانب سے پچاس لاکھ گھروں کی تعمیر کے پانچ سالہ منصوبے کو عملی جامہ پہنانے کے سلسلے میں وزیرِ اعظم عمران خان کی زیر صدارت اعلی سطحی اجلاس ہوا۔

وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت اعلی سطح کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ وزیر اعظم بذاتِ خود اس اہم پروگرام کی اونر شپ لیں گے جبکہ وزیرِ اعظم نے متعلقہ کمیٹی کو حتمی سفارشات آئندہ دو ہفتوں میں پیش کرنے کی ہدایت تاکہ پروگرام کا جلد از جلد اعلان کیا جا سکے۔ پیر کو منعقدہ اجلاس میں وزیراعظم کو سیکرٹری ہاﺅسنگ کی جانب سے وزیرِ اعظم کوہاﺅسنگ کمیٹی کی جانب سے اب تک کی پیش رفت پر تفصیلی بریفننگ دی گئی۔

 سیکرٹری ہاﺅسنگ نے وزیر اعظم کو ملک میں گھروں کی موجودہ صورتحال اور سالانہ طلب سے آگاہ کیا۔ پچاس لاکھ گھروں کی تعمیر کے حوالے سے مطلوبہ زمین، تعمیرات کے لئے مطلوبہ وسائل کی فراہمی کے حوالے سے مختلف آپشنز اور پروگرام کو عملی جامہ پہنانے کے لئے پرائیویٹ سیکٹر اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کو مطلوبہ سہولیات کی فراہمی کے لئے انتظامی سطح پراور متعلقہ قوانین میں ترامیم کے حوالے سے بھی تفصیلی بریفننگ دی گئی۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ پچاس لاکھ گھروں کی تعمیر پی ٹی آئی حکومت کے ایجنڈے کا اہم جزو ہے۔ حکومت بے گھر افراد کو گھروں کی فراہمی کے وعدے کی تکمیل کے لئے پرعزم ہے،پچاس لاکھ گھروں کی تعمیر سے نہ صرف ملک میں بے گھر افراد کی رہائش کا مسئلہ حل ہوگا بلکہ اس سے لاکھوں بے روز گار افراد کو نوکریاں میسر آئیں گی اور ہاوسنگ سیکٹر سے منسلک صنعتوں کو ترقی ملے گی۔

وزیرِ اعظم نے کمیٹی کو حتمی سفارشات آئندہ دو ہفتوں میں پیش کرنے کی ہدایت کی کہ پروگرام کا جلد از جلد اعلان کیا جا سکے۔



متعللقہ خبریں