جمہوری اقدامات سے ملک میں جمہوریت وقت کے ساتھ ساتھ مضبوط ہو رہی ہے: جنرل باجوہ

جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ ملک میں جمہوریت فروغ پا رہی ہے اور وقت گزرنے کے ساتھ جمہوری اقدار مزید مستحکم ہوں گی اور مستقبل میں جمہوریت مزید مضبوط ہو گی

جمہوری اقدامات سے ملک میں جمہوریت وقت کے ساتھ ساتھ  مضبوط ہو رہی ہے: جنرل باجوہ

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ ملک میں جمہوریت مضبوط ہورہی ہے ۔

جنرل قمر جاوید باجوہ نےکہا کہ نئے صدر کی حلف برداری اہم ہے، جمہوری عمل کا تسلسل قابل تعریف ہے۔

جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ ملک میں جمہوریت فروغ پا رہی ہے اور وقت گزرنے کے ساتھ جمہوری اقدار مزید مستحکم ہوں گی اور مستقبل میں جمہوریت مزید مضبوط ہو گی۔

صدر ڈاکٹرعارف علوی کی تقریب حلف برداری میں شریک پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے سرکاری خبررساں ادارے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں جمہوریت تیزی سے فروغ پا رہی ہے اور وقت گزرنے کے ساتھ جمہوری اقدار مزید مستحکم ہوں گی۔ایک سوال کے جواب میں  آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہاکہ ملک میں جمہوری عمل کے تسلسل کے لئے یہ بڑا اہم اور تاریخی موقع ہے

ایوان صدر میں صدر مملکت عارف علوی کی تقریب حلف برداری میں سرکاری نیوز ایجنسی اے پی پی سے گفتگو میں آرمی چیف نے کہا کہ نئے سربراہ مملکت کی حلف برداری جمہوریت کے تسلسل کے لیے اہم ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جمہوریت کا تسلسل جاری رہے گا، ملک میں جمہوریت پنپ رہی ہے اور مزید نمو پائے گی۔



متعللقہ خبریں